دو قومی نظریے کے پیش نظر ایک طویل جہدوجہد کے بعد 14 اگست کو برصغیر کی تقسیم کی بعد پاکستان وجود میں آیا۔ اس آزادی کی جنگ میں بہت سے لوگوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کیا تاکہ مسلمان ایک آزاد ملک میں سانس لے سکیں۔
پاکستان آزاد ہونے کے بعد بھی مسلمانوں کی قربانیوں کا سلسلہ نہ رکا، ہجرت کے دوران انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مسلمانوں پر کیے گئے مظالم کی کئی داستانیں موجود ہیں۔ وطن کی آزادی کے لیے قربان ہونے والے مسلمانوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ایسے ہی اس وقت کے مہاجر رانا یعقوب نے ہجرت کے دوران مسلمانوں پر کیے گئے ظلم کی داستان بیان کی، رانا یعقوب کا کہنا تھا کہ جب پاکستان آزاد ہوا تو ہر طرف افراتفری کا عالم تھا، اس وقت جتنے بھی وسائل تھے ان پر انتہا پسند ہندو قابض تھے۔
رانا یعقوب نے کہا کہ ہجرت کے وقت شدید بھوک اور پیاس کے باوجود مسلمانوں کا حوصلہ بلند تھا، ہندوؤں کی مسلمانوں سے نفرت کا یہ عالم تھا کہ فصلوں اور پانی کے کنوؤں کو زہر آلود کر دیا گیا، مسلمان ان مشکلات میں بھی بانی پاکستان کی سلامتی کی دعائیں مانگ رہے تھے۔ وطن کی آزادی کے لیے قربان ہونے والے مسلمانوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔