وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزپروفیسر احسن وحید نے کہا ہے کہ پرائیویٹ میڈیکل اورڈینٹل کالجز کے داخلے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کرے گی۔
رپورٹس کے مطابق وی سی یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحیدکا کہنا تھا کہ اکتوبرکے وسط میں میڈیکل کالجز کے داخلے کھول دیں گے حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق سینٹرلائزڈ داخلے کیے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہر کالج کے لیے علیحدہ علیحدہ درخواست نہیں دینا پڑے گی، ایک ہی ان لائن پورٹل کے ذریعے امیدوار تمام کالجز کا انتخاب کرسکیں گے۔سینٹرلائزڈ داخلوں سے میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
وی سی یو ایچ ایس کا کہنا تھا کہ سرکاری اور نجی میڈیکل کالجز کے داخلے ایک ساتھ کھولیں گےسرکاری اور نجی میڈیکل کالجز میں بیک وقت اپلائی کیا جا سکے گا۔سرکاری اور نجی میڈیکل کالجز کیلئے درخواست فیس دو ہزار روپے رکھی گئی ہے۔