وزیراعظم شہبازشریف نے صارفین کی مشکلات کے پیش نظر بجلی بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز توسیع کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صارفین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام دوست اقدام کر دیا اور بجلی بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں دس روز توسیع کی ہدایت کردی گئی ہے۔
پاور ڈویژن نے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
جولائی اور اگست 2024 کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز کی توسیع ہو گی۔