پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ انٹرنیٹ میں خرابی کو کامیابی سے دور کر لیا گیاہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال ہو گئی ہے ۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق ملک بھرمیں انٹرنیٹ اوربراڈبینڈ سروسز اب دستیاب ہیں، مستقبل میں ایسی خرابی سےبچنےکیلئےجانچ پڑتال بھی کی جارہی ہے ۔ ترجمان پی ٹی سی ایل نے وضاحت کی ہے کہ مکمل جانچ کے بعد تصدیق ہوئی کہ خرابی پی ٹی سی ایل نیٹ ورک میں نہیں تھی ، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے متاثر ہوئی، جس کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر اور صارفین کو مشکلات کا سامنا ہوا ۔ پی ٹی سی ایل نیٹ ورک کو ڈیٹا کی بندش کا سامنا رہا جس کی وجہ سے رابطے متاثر ہوئے ۔