چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے دی۔
چیئرمین ایف بی آر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کیلئے وزیراعظم آفس کو خط لکھ دیا، امجد زبیرٹوانہ کی مدت ملازمت ابھی 6 ماہ باقی ہے،انہوں نے 15 اگست سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے دی۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ چیئرمین ایف بی آر نےکام کے دباؤ اور تنقید کے باعث قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا،وزیراعظم شہبازشریف امجد زبیر ٹوانہ کی درخواست پر حتمی فیصلہ کریں گے۔