پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میری کوئی غلطی نہیں تھی لیکن پارٹی رکنیت معطل کی گئی،بھوک ہڑتالی کیمپ میں اس لیےنہیں بیٹھا کیونکہ پارٹی رکنیت معطل تھی،حامد خان سمیت جوبھی تنقید کرے گا اسےتسلی بخش جواب ملے گا،میرے خلاف بیانات میڈیا کی زینت بننے کے لیے دیئےجارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شیرافضل مروت میرے گلےشکوے بانی پی ٹی آئی سےہیں آپ سب لوگ انکےنمائندے ہیں، پارٹی قیادت تک پیغام پہنچا دیئے ہیں۔ سماء نیوز کے صحافی نے شیرافضل مروت سے سوال کیا کہ کی آپ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئےجائیں گے؟ انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ یہ سوال مشکل ہے ‘ ۔
شیر افضل مروت کا کہناتھا کہ 5 اگست جلسےکیلئےبانی پی ٹی آئی کی خاطرخدمات پیش کردی ہیں،جوذمہ داری ملےگی بانی پی ٹی آئی کیلئےاحسن طریقےسےانجام دوں گا،فواد چوہدری کو بھی تو شوکاز نوٹس ملا ہے،اب حامد خان خیرمنائے قبر میں ٹانگیں ہیں اورتنقید مجھ پر کررہا ہے۔