اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی کارروائی پر حکم امتناع جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز کی درخواست پر این اے 18 میں دھاندلی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کی کارروائی اور 10جولائی کے آرڈر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
چچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن، این اے 18 کے ریٹرننگ افسر، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور بابر نواز خان کو نوٹس جاری کردیا گیا۔