وینزویلاکےصدارتی انتخابات کے نتائج کے خلاف ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔
دارالحکومت کراکس میں بڑی تعداد میں عوام نے احتجاج کیا اور نتائج ماننے سے انکار کردیا۔ جلاؤ گھیراؤ کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔رہنماؤں کے مجسمے بھی توڑ ڈالے۔کئی مظاہرین نے صدارتی محل تک پہنچنے کی کوشش کی۔صدر مادورو کے پوسٹر بھی جلا دیے۔
مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔سیکیورٹی فورسز نے منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں۔اسپین میں بھی وینزویلا کے شہریوں نے صدارتی انتخابات کے نتائج کےخلاف احتجاج کیا۔
وینزویلا کے صدر نکولس مدورو تیسری مدت کیلئے صدارتی انتخابات جیت گئے ہیں۔