امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جاپان کے آئیزو جزائر میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے کے قریب آیا جس کی گہرئی 10 کلومیٹر کی ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق اسی وقت ٹوریشیما جزیرے کے سمندر میں 6.3 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق زلزلے کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔