اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ کل ہم اگلے لائحہ عمل پر اجلاس کریں گے،ہم ڈی چوک پر دھرنے سمیت دیگر امور کےفیصلے کل لیں گے،موجودہ حکومت کے پاس کوئی مینڈنٹ نہیں ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی حکومت ہمارےارکان کےساتھ بدسلوکیاں جاری رکھےہوئےہیں،عکوئی پتہ نہیں ہوتا ہمارے لوگوں کو کہاں غائب کر دیا جاتا ہے۔
عمرایوب کا اپنی پریس کانفرنس میں کہنا کہ شیخ وقاص سمیت تمام ساتھیوں کیخلاف مقدمات درج کیے جا رہےہیں،تمام بوگس مقدمات درج کیے جا رہے ہیں،ہم اس فسطائیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
بانی تحریک انصاف کے آرمی چیف کو بھیجے گئے پیغام کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےآرمی چیف کو پیغام دیا تھا کہ موجودہ حکومت ہمیں آمنےسامنےکرنا چاہ رہی ہے،اس کا تمام تر نقصان ملک و قوم کو ہو گا ۔
انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی سب سےبڑی جماعت کوافواج کے سامنےکرنا چاہتی ہے،فی الفور الیکشن ہی ان تمام مسائل کا حل ہے،کل ہم اگلے لائحہ عمل پر اجلاس کریں گے،ہم ڈی چوک پر دھرنے سمیت دیگر امور کےفیصلے کل لیں گے،موجودہ حکومت کے پاس کوئی مینڈنٹ نہیں ہے۔
اسد قیصر کی گفتگو
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارےلوگوں پر بری طرح سے کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے،ہم اس کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہیں،اگر پارلیمنٹیرینز کی اس طرح تذلیل ہوگی توپارلیمنٹ کی کیا حیثیت ہے۔
ایم این ایز کی گرفتاری کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سےکہتا ہوں ہمارے41 ایم این ایزکوجماعت چھوڑنےپرمجبورکیا جا رہا ہے،سپریم کورٹ اپنے فیصلے کی توہین پر سو موٹو لے،اپنے وکلاء سے کہوں گا سپریم کورٹ سے رجوع کریں،کیا یہ ملک اس طرح سے چلے گا؟
پی ٹی آئی کےکل ہونے والے اجلاس کے متعلق اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کل کی میٹنگ میں ہم مظاہرے کے حوالے سے فیصلے کریں گے،5 اگست کو پورے ملک میں بڑے مظاہرے کریں گے،5 اگست کو بانی پی ٹی آئی کو قید ہوئے ایک سال مکمل ہوجائےگا،عوام کوکہتا ہوں مہنگائی،بانی پی ٹی آئی کی غیرقانونی گرفتاری کیخلاف باہرنکلیں۔
اسد قیصر کا مزید کہنا ہے کہ غریب آدمی کس طرح سے اس بڑھتی مہنگائی میں گزارا کریں گے،بہت سی ٹیکسٹائل بیٹھ گئیں ہیں،ہمارے خلاف بےبنیاد مقدمات کو ختم کیا جائے،ہم اب ملک بھر میں دھرنے بھی دیں گے،ہم تمام جماعتوں کو اپنے ساتھ بیٹھنے کی دعوت دیتے ہیں،موجودہ حکومت جعلی اور بغیر مینڈیٹ کے ہم پر مسلط ہے۔