گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے گرلز ہوسٹل میں مرد وارڈن کی تعیناتی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے۔
درخواست میں کہاگیاہےکہ گرلز ہاسٹل میں مرد وارڈن تعینات نہیں کیاجاسکتا۔درخواست گزار نےکہا محمد عثمان کو یونیورسٹی کے فاطمہ جناح ہاسٹل میں وارڈن مقررکیا گیا ہے۔
رانا سکندر ایڈووکیٹ کسی مرد کو گرلز ہاسٹل میں تعینات نہیں کیا جاسکتا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ گرلزہاسٹل میں مرد وارڈن کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے۔