خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ سے قبل خالصتان کونسل کے صدر ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو ہندوستان کے قبضے سے چھڑانے کیلئے ’ پنجاب انڈیپنڈنٹ ریفرنڈم ‘ کیلئے ووٹنگ 28 جولائی کو کینیڈا کے شہر ’کیلگری ‘ہو رہی ہے ، کیلگری کے ٹاون سینٹر میں ووٹنگ بوتھ بنایا گیاہے ، ہمیں امید ہے کہ سکھ برادری کے تمام افراد بھاری افراد میں آ کر ووٹنگ کریں گے کیونکہ سکھ پنجاب کو آزاد کروانا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم جب بھی پنجاب میں اپنا حق مانگتے ہیں تو ہم پر تشدد کیا جاتاہے ،ہماری نسل کشی کی جارہی ہے ، پنجاب نے اگر اپنے کسانوں اور نوجوانوں کو بچانا ہے تو اس کا صرف ایک ہی حل ہے اور وہ پنجاب کی آزادی ہے ، کیلگری میں سینٹر کو شہیدوں کے نام پر رکھا گیاہے ، جنہوں نے اپنے دیش کو آزاد کروانے کیلئے قربانیاں دیں، ہم ریفرنڈم کے قانونی اور پرامن طریقے کا استعمال کرتے ہوئے آزادی لے رہے ہیں جوکہ جمہوری عمل ہے ، اب بھارتی سرکار نے سکھوں پر امریکہ اور کینیڈا میں حملے کروانا شروع کر دیئے ہیں، سکھ رہنما کی قتل کی سازش کو امریکی حکومت نے ناکام بنا دیاہے ، یہ ثابت ہو رہاہے کہ بھارتی سرکار سکھوں کو حق نہیں دینا چاہتی ۔