اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا۔ آئندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کے لیے 6 سنگل اور 3 ڈویژن بینچز تشکیل دیدیے گئے۔
آئندہ ہفتے 29 جولائی سے 2 اگست تک 6 ججز دستیاب ہوں گے ، جسٹس محسن اختر کیانی کی تعطیلات کے بعد واپسی ہوگئی، جسٹس محسن اختر کیانی 30 جولائی کو لاپتا افراد کی بازیابی کیس کی لارجر بینچ میں سربراہی کریں گے۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز 29 جولائی سے 31 جولائی تک کیسوں کی سماعت کیلئے دستیاب ہوں گی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس بابر ستار تاحال موسم گرما کی تعطیلات پر ہیں۔
آئندہ ہفتے ضرورت کے پیش نظر خصوصی ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ بھی دستیاب ہو گا، چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا۔ ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 10 جولائی سے 10 ستمبر تک ہیں۔