عمان کے فاسٹ باؤلر بلال خان نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستانی باؤلر شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بلال خان ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ باؤلر بن گئے ہیں اور انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 49 ویں میچ میں سرانجام دیا ہے۔
37 سالہ میڈیم پیسر بلال خان نے نمیبیا کے خلاف آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے میچ کے دوران یہ اہم اعزاز اپنے نام کیا۔
نمیبیا کے خلاف انہوں نے 10 اوورز میں 50 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور 49 ون ڈے میچوں میں 101 وکٹیں حاصل کرلیں۔
اس سے قبل پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے اپنے کیریئر کے 51 ویں ون ڈے میچ میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔
یاد رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ نیپال کے اسپنر سندیپ لمیچانے کے پاس ہے جنہوں نے 42 میچز میں 100 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔