پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب حکومت کی جانب سے لگائے گئےدفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پی ٹی آئی لائرز ونگ زبیر احمد کسانہ نے دائر کی گئی درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا ۔
صدر پی ٹی آئی لائرز ونگ زبیراحمد کسانہ کی طرف سےدائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26 جولائی کو آئین اور قانون کےمطابق ریلی کی کال دی، پنجاب حکومت نے25 جولائی کو دفعہ 144 نفاذ کردی۔
Ch. Zubair Ahmad Kasana Advocate vs. Government of the Punjab Etc. by Farhan Malik on Scribd
لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نےبدنیتی کی بنیادپردفعہ 144 نفاذ کی، پنجاب حکومت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔
صدر پی ٹی آئی لائرز ونگ زبیر احمد کسانہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب میں دفعہ 144 کےنفاذ کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔