بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف فلمساز فرح خان اور ساجد خان کی والدہ میناکا ایرانی 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
میناکا ایرانی نہ صرف فرح خان اور ساجد خان کی ماں تھیں بلکہ مشہور چائلڈ آرٹسٹ ڈیزی ایرانی اور ہنی ایرانی کی بہن بھی تھیں۔
میناکا کا اداکاری کا ایک مختصر کیریئر تھا اور وہ اپنی بہن ڈیزی کے ساتھ 1963 کی فلم بچپن میں نظر آئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میناکا کچھ عرصے سے صحت کے مسائل سے دوچار تھیں اور انکا انتقال ممبئی میں ہوا۔
12 جولائی کو میناکا کی سالگرہ منائی گئی تھی اور اس موقع پر فرح خان نے ان کے ساتھ دو تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔
اداکارہ رانی مکھرجی، شلپا شیٹی اور سلیم خان سمیت بالی ووڈ سے وابستہ دیگر شخصیات نے میناکا ایرانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔