ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کےبحران سے نکالنے کےلیےحکومت اور عسکری قیادت کےاقدامات کے ثمرات اب آشکار ہورہے ہیں۔
بجلی چوروں کےخلاف سخت کریک ڈاؤن میں ملک بھر سے اب تک 103 بلین روپے وصول اور 83 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیےجاچکے ہیں۔
14 جولائی تا 21 جولائی کےدوران متعلقہ اداروں نےلاہور،گجرانوالہ،فیصل آباد،ملتان اور اسلام آبادمیں بجلی چوروں سے 23 کروڑ سے زائد رقم وصول کی۔
پشاور،حیدرآباد،سکھر اور کوئٹہ سے 1 کروڑ 50 لاکھ وصول ہوئے، متعلقہ ادارے ملک بھرسے بجلی چوروں کےمکمل خاتمےتک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔