پی ٹی آئی،جے آئی کی احتجاجی کال پر راولپنڈی سےاسلام آباد جانےوالے پوائنٹ فیض آباد کورکاوٹیں کھڑی کرکےبند کردیا گیا۔
فیض آباد پل پراسلام آباد جانے اور آنے والے راستے پرکنٹینرز لگا دیئے گئے،راولپنڈی کی سائیڈ پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی،ایس ایچ اونیوٹاؤن اورایس ایچ او صادق آباد کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری فیض آباد پر موجود ہے۔
ایکسپریس وے سےپیرودھائی جانےوالا آدھا راستہ بند،آدھا راستہ ٹریفک کیلئے کھلا ہے
ایکسپریس وےپرفیض آباد پل کےنیچےبھی آدھا راستہ کنٹینر لگا کربندکیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےدفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنےکی اجازت نہیں دی جائےگی،اسلام آبادپولیس نےشہریوں کو سری نگرہائی وے جی 14 بند ہونے کی صورت میں پشاور روڈ،جی ٹی روڈ اور کرنل شیر خان روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔