وزیراعلیٰ مریم نوازنےصوبہ بھرمیں ستھرا پنجاب پروگرام کے فوری آغاز کا حکم دے دیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا،ستھراپنجاب پروگرام، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسزکی آؤٹ سورسنگ پربریفنگ دی گئی۔
وزیراعلی کوبریفنگ دی گئی کہ سرگودھا اورساہیوال کی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں بھی جلدپوری طرح فنکشنل ہوجائیں گی،پنجاب بھرمیں سالڈویسٹ مینجمنٹ کیلئے361 نجی کمپنیاں رجوع کرچکی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےچھوٹے بڑےشہرو ں کے تمام علاقوں کی یکساں صفائی کی ہدایت کردی،اس کے علاوہ نالوں کی صفائی کی ذمہ داری میں کوتاہی نہ برتنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
اس موقع پرمریم نواز نےکہا کہ کسی بھی شہر میں کوئی بھی علاقہ صفائی سے محروم نہ رہ جائے،اربن، سیمی اربن او رورل علاقو ں کی بھرپورصفائی یقینی بنائی جائے،لاہور اور سرگودھا سمیت متعدد شہرو ں میں صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہیں۔