وفاقی حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شکایت درج کروانے کیلئے موبائل ایپلی کشن متعارف کروا دی ۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے کہا یہ ایپلیکیشن انفرادی تحفظ اور فلاح و بہبود کی جانب اہم پیش رفت ہے، اس ایپ سے صارفین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رپورٹ کرسکیں گے۔
آواز ایپ سے موصول ہونے والی شکایت متعلقہ حکام کو فوری بھیجی جائیں گی ،شکایت موصول ہونے پر ایپلی کیشن ایک الرٹ سسٹم کو فعال کرے گی ، سسٹم میں قانون نافذ کرنے والے ادارے، محکمے اور شہری تنظیمیں شامل ہیں ۔
رپورٹ ہونے والے واقعات کی اہم معلومات مختلف چینلز کے ذریعے پھیلائی جائیں گی،سوشل میڈیا، واٹس ایپ گروپس، نیوز آؤٹ لیٹس اور عوامی اعلانات کئے جائیں گے اور متعلقہ ادارے گمشدہ یا مغوی افراد کی تلاش اور تحقیقات کے لیے فوری متحرک ہوجائیں گے ۔