پاکستان میں سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مقامی گولڈ مارکیٹ میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے۔
اگرچہ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے 12 ستمبر سے سونے کے نرخ جاری نہیں کیے ہیں،ایکسپریس کی ایک رپورٹ کےمطابق،سونے کی موجودہ قیمت 188،000 روپے ہے۔جبکہ 10 گرام کی قیمت160,400 روپے ہے۔
جب قیمتیں آخری بار جاری کی گئی تھیں،تب 24 قیراط سونے کی قیمت ۔ 215,000 تھی ۔کریک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد سے سونے کی قیمت میں کمی جاری ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھی۔ستمبر کے شروع میں سونے کی قیمت 240,000 فی تولہ۔ تک تھی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید نے کہا ہےکہ ایسوسی ایشن پیر 9 اکتوبر سے ایک بار پھر نرخ جاری کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛سونے کی تجارت کو شفاف بنانے اور گولڈ سیکٹر کی ترقی کیلئے اہم فیصلہ
سونے کی تجارت کو شفاف بنانے اور گولڈسیکٹرکی ترقی کیلئے 15 رکنی مشاورتی کونسل قائم کردی گئی، وفاقی وزارت صنعت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ سونے کےسینئر ترین تاجرحاجی ہارون چاندکو کونسل میں شامل نہیں کیا گیا۔