اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دیدیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے فواد چوہدری کی درخواست منظور کرتے توہین الیکشن کمیشن میں ان کے جیل ٹرائل کو کالعدم قرار دیدیا۔
ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد فواد چوہدری پر توہین الیکشن کمیشن میں عائد فرد جرم بھی غیر مؤثر ہو جائے گی۔ الیکشن کمیشن کی جیل کی تمام کارروائی اور اڈیالہ جیل میں عائد فرد جرم بھی کالعدم قرار دے دی۔
یاد رہے کہ اگست 2023 میں توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے فواد چوہدری کی معافی مسترد ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔