پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 65 پیسے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی 27 پیسے سستا ہوا جو 278 روپے 40 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 13 پیسے پر آگیا تاہم رواں کاروباری ہفتے کے آغاز سے لے کر ابتک ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوگیا، ہنڈریڈ انڈیکس 302 پوائنٹس بڑھ کر 79700 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔