چھوٹی چھوٹی باتوں پروالدین سے ناراض ہوکرگھر سے بھاگنےوالوں بچوں کی تعداد میں لاہورپہلے نمبر پرآگیا۔
پولیس رپورٹ کےمطابق لاہور گھر سے بھاگنے والے بچوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے،دوسرے شہروں میں جانے کے لیے اکثر بچے اور بچیاں ریلوے اسٹیشن کا رخ کرتے ہیں۔
ریلوے پولیس کےمطابق تین ماہ کےدوران پنجاب کےمختلف شہروں سے چھیانوے بچوں کووالدین کےحوالے کیاگیا،بچے فون ،لیپ ٹاپ اوردیگر فرمائشیں پوری نہ ہونے پر گھر چھوڑنےلگے۔
انچارج ہیلپ ڈیسک نورین کہتی ہیں ریلوے اسٹیشنزبچوں کیلئے دوسرے شہر جانے کا آسان ذریعہ ہے،ریلوےپولیس کےمطابق گھرچھوڑنے والے بچوں کی فہرست میں زیادہ ترکم عمر بچے بچیاں شامل ہیں۔