امریکی صدر جوبائیڈن نےکہا ہےکہ جمہوریت کا دفاع سب سےزیادہ اہم ہے، سپریم کورٹ اصلاحات ہماری جمہوریت کیلئےضروری ہیں۔
امریکی صدربائیڈن نےصدارتی انتخابات سے دستبرداری کےبعد قوم سے پہلا خطاب کرتے ہوئےکہا کہ میں نے جمہوریت کی مضبوطی کےلیےکام کیا، میں نے فیصلہ کیاکہ نئی نسل کو موقع دیاجائے۔
انہوں نےکہا امریکامیں کسی قسم کےتشددکی کوئی گنجائش نہیں،پارٹی اتحاد کےلیے صدارتی دوڑسےدستبردارہوا،کملاہیرس تجربہ کار اور مضبوط ہیں، اگلے6مہینے ذمہ داریاں ادا کرتارہوں گا۔
مزیدکہا پیوٹن کویوکرین پرکسی صورت قبضہ نہیں کرنےدیں گے،غزہ جنگ کاخاتمہ اور مغویوں کی بازیابی چاہتےہیں۔