چہلم امام حسین علیہ السلام کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے حساس مقامات پر فوج اور رینجرز کے دستوں کی تعیناتی سمیت موبائل سگنل بند کرنے کے حوالے سےسفارشات طلب کرلیں۔
چہلم امام حسین علیہ السلام کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ داخلہ نے چہلم کے موقع پر سکیورٹی کیلئے حساس مقامات پر فوج اور رینجرز کے دستوں کی تعیناتی کیلئے سفارشات طلب کر لی ہیں۔ اسی طرح موبائل سگنل بند کرنے کے حوالے سے حساس مقامات اور دورانیے کے تعین کیلئے بھی سفارشات طلب کی گئی ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ تمام اضلاع میں فورس کی تعیناتی اور موبائل سگنلز سے متعلق31 جولائی تک سفارشات جمع کروائی جائیں۔