پنجاب حکومت نے سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کو فریق بنایا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کی پراسیکیوٹر جنرل کے توسط دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فہرست میں موجود ملزمان کو نوٹس جاری کئے جائیں اور ان کی ضمانت مسترد کی جائے ۔
سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی فہرست میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید احمد سمیت ستاون ملزمان کے نام شامل ہیں ۔
ان ملزمان کی ضمانت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے منظور کی۔
پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تو عدالت عالیہ نے پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جرمانہ عائد کردیا تھا۔