وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پرپابندی کے حوالے سے حکومت کے پاس موادموجود ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اس معاملے پر سنجیدگی سے سوچ رہی ہے، ہمارے پاس پی ٹی آئی کا کالعدم قرار دینے کا مواد موجود ہے، لیکن حکومت ہر پہلو کو مدنظر رکھے گی۔
اعظم نذیرتارڑ نے ریفرنس کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنےسےپہلےسیاسی اور قانونی پہلوؤں کودیکھاجائےگا۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کیا تھا ، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس میں تحریک انصاف پر پابندی اور رہنماؤں پر آرٹیکل 6 کے نفاذ کا معاملہ مؤخر کیا گیا۔