امریکا کےمغربی علاقوں میں گرمی کی شدیدلہر جاری ہے جس کی وجہ سے جنگل میں آگ لگنے کے خطرات بڑھ گئے۔
امریکی میڈیارپورٹس کےمطابق ریاست نیواڈا،اداہو،اوریگون اورواشنگٹن میں گرمی سےبیس ملین سےزائد افرادمتاثرہوئے، فینکس اور لاس ویگس میں تینتالیس ڈگری سینٹی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب کینیڈا میں گرمی کےباعث صوبہ البرٹا اور برٹش کولمبیا کےجنگلات میں آگ بھڑک اٹھی،متاثرہ علاقوں سے 25 ہزار سے زائد افراد کا انخلا کروایا لیاگیا۔