امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئین میں درج بنیادی انسانی آزادیوں کی پاسداری چاہتے ہیں، پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی کا احترام اہم ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان اور امریکا ہمیشہ یہی چاہتے ہیں کہ دونوں ملک مضبوط ہوں، پاکستان میں اس وقت معاشی بحران ہے یہ میری ریسرچ ہے، پاکستان نے جس طرح دہشت گردی ختم کی ہے یہ باعث تعریف ہے، پاکستان میں اس وقت کوئی سیکیورٹی مسئلہ نہیں ہے۔
امریکی سفیر نے مزید کہا کہ امریکی ریاست پاکستان کی ہر سطح پر مدد کرنا چاہتی ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے بہترین موقع ہے، پاکستان کو اس چیلنج سے نمٹنے کےلئے 3 ملین ڈالرز کی ضرورت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کوتسلیم کرتاہے، پاکستان اور امریکاکے درمیان طویل شراکت داری کی تاریخ ہے، امریکا کےلیے پاکستان کے ساتھ تعلقات اہم ہیں، پاکستان کی معیشت حساس موڑ پر کھڑی ہے،اصلاحات کی ضرورت ہے۔
ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ پاکستان کی برآمدات دنیا میں سےزیادہ امریکا کیلئے ہیں، پاکستان میں آئین میں درج بنیادی انسانی آزادیوں کی پاسداری چاہتے ہیں، پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی کا احترام اہم ہے، گزشہ سال 9 ارب ڈالر سے زیادہ باہمی تجارت ہوئی، پاکستان نے 6ارب ڈالرسےزیادہ مال برآمد کیا۔