چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کے اقدامات سے قومی خزانہ کو ایک ارب روپے کی بچت ہوگئی۔
لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اضافی اخراجات پر سخت نوٹس لیا جس کے بعد عدالت عالیہ نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں ویڈیو لنک کے لیے اضافی سامان کی خریداری کا نوٹفکیشن واپس لے لیا۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان کے مطابق پنجاب کے سیشن ججز کے پاس پہلے سے ویڈیو لنک سسٹم موجود ہے اور پنجاب کی تمام ماتحت عدالتوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت جاری ہے۔
تمام ماتحت عدلیہ کے ججز کے پاس لیپ ٹاپ اور وائی فائی کی سہولت بھی موجود ہے لہٰذا نئے سامان کی خریداری کی ضرورت نہیں۔
سابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے 7 جون کو اضافی سامان کی خریداری کا نوٹفکیشن جاری کیا تھا۔