کراچی میں ہاکس بے کے ساحل میں نہاتے ہوئے 6 افراد ڈوب گئے۔
حکام کے مطابق ہاکس بے پر نہانے والے 5 افراد میں سے دو کی موت ہوگئی جبکہ 4 کو بچالیا گیا۔ مرنے والوں میں خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق لیاقت آباد سے یہ افراد پکنک منانے کیلئے ہاکس بے آئے تھے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، جس کے تحت 4 افراد کو بچالیا گیا اور 2 کی لاشیں نکال لی گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ نورین اور 40 سالہ راشد شامل ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں سی ویو پر نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان دانش کا سلطان آباد کا رہائشی ہے، غوطہ خور دانش کی تلاش کررہے ہیں۔