وزیراعظم نے ملکی برآمدات کو 60 ارب ڈالر سالانہ تک لے جانے کا ہدف دے دیا۔ برآمد کندگان کے مسائل کو دو ہفتے میں حل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم نے قومی ترقی برآمدات بورڈ کے اجلاس میں وزارتِ تجارت اور متعلقہ اداروں کو آئندہ تین برس میں برآمدات کے ہدف کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی کہا آئی ٹی برآمدات تین ارب 20 کروڑڈالر سے تجاوز کرگئیں۔ جو خوش آئند ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ وزارت قومی غذائی تحفظ صوبوں کے ساتھ مل کرزرعی برآمدات میں مزید اضافے کیلئے کام کرے۔ معیاری بیج اور زرعی اجناس کی مزید پراسیسنگ کرکے ان کی برآمد یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم نے برآمدات کی شپنگ کے حوالے سے مسائل فوری حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزارت توانائی صنعتوں کیلئے بجلی کی لاگت کو کم کرنے کیلئے ایک جامع منصوبہ پیش کرے۔ نجی شعبے کے مسائل کے حل کیلئے انہیں پالیسی کی تشکیل کے عمل کا حصہ بنایا جائے۔