چیئرمین تحریک انصاف نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی قانون کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی قانون کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ آئینی درخواست کے فیصلے تک دونوں قوانین کو معطل کیا جائے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آرمی ترمیمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر صدر مملکت نے دستخط نہیں کئے۔آرمی ترمیمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ آرٹیکل 10اے، آرٹیکل 8 اور آرٹیکل 19 کے منافی ہے۔
آئینی درخواست میں وفاق، صدر، وزرات داخلہ، سیکرٹری قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔