پیپلزپارٹی نے صدر پاکستان آصف علی ذرداری کی انہترویں سالگرہ کے موقع پرمینارپاکستان پر“یوم صدر” تقریب منانے کے لیے اجازت نامہ کی درخواست جمع کرا دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماء فیصل میر نے25 جولائی کی رات کو صدر مملکت آصف علی زرداری 69 ویں سالگرہ کے موقع پرمینارپاکستان پر“یوم صدر” تقریب منانے کے لیے اجازت نامہ کی درخواست جمع کروائی۔
ذرائع کے مطابق درخواست پارٹی رہنما فیصل میرنے ڈپٹی کمشنر لاہورکو جمع کرائی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 25 جولائی کی رات آتش بازی اورکیک کاٹنے کی تقریب کی اجازت دی جائے۔
Request to celebrate Asif Ali Zardari's birthday by Farhan Malik on Scribd
پیپلز پارٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی پی پی نے 1000 لوگوں کیلئے کرسیاں اور شامیانے لگانےکی اجازت فراہم کی جائے اورتقریب میں میوزیکل نائٹ کے حوالے سے بھی اجازت دی جائے۔