وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی گئی۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ تحریک انصاف ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے اور مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش اور ڈیجیٹل شواہد پر پی ٹی آئی ڈیجیٹل میڈیا وِنگ پر پولیس اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے چھاپا مارا اور چھاپے کے دوران پارٹی ترجمان رؤف حسن کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جارہی ہے۔