نئے توشہ خانہ ریفرنس میں نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا احتساب عدالت سے مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں نئےتوشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت نے بانی تحریک انصاف اوربشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈمیں سات روز کی توسیع کردی۔
ملزمان سے اڈیالہ جیل میں کی گئی تفتیش کی پیشرفت رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرا دی گئی۔
دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت بھی ہوئی،عدالت نے درخواست پررجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے۔
چیف جسٹس عامرفاروق نےگرفتاری کےخلاف درخواست سماعت کیلئےمقررکرنے کی ہدایت کردی۔رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراض لگایا تھا کہ جسمانی ریمانڈ کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست کیسے دائر کی جا سکتی ہے۔