فرنٹیئر کورکےپی دہشتگردی کے خلاف جنگ اور امن بحال کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔
خیبرپختونخواہ کےقبائلی اضلاع میں امن کی بحالی کےبعد نہ صرف اس فورس نے اپنی تربیت اورجنگی مہارت پرخصوصی توجہ دی بلکہ پاک فوج کےشانہ بشانہ دہشتگردوں کےخلاف ہراول دستہ کا بھی کردار ادا کر رہی ہے۔
اس کےساتھ ساتھ یہ فورس خیبرپختونخواہ کےقبائلی اضلاع میں تعلیم اور صحت کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے بھی متحرک ہے۔
فرنٹیئرکورخیبرپختونخواہ کی جانب سےقبائلی اضلاع میں ترقی اورخوشحالی کے لئے انفراسٹرکچرکی تعمیر بھی جاری ہے،اوربند سکولوں اور ڈسپنسریوں کو بھی بحال کیا ہے۔
مقامی مشران کےتعاون سے خواتین اورنوجوانوں کو روزگارکی فراہمی،صحت کی سہولیات کی فراہمی کےحوالےسےفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،مقامی نوجوانوں کو صحت مندسرگرمیوں کی فراہمی اورضرورت مند خاندانوں میں مفت راشن کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔
خیبرپختونخواہ کی عوام فرنٹیئر کور کو اپنی فورس کہتے ہیں اور ہر سال بڑی تعداد میں نوجوان اس فورس کا حصہ بن کر ملک اور قوم کی خدمت کرتے ہیں۔