اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آج امریکا پہنچیں گے۔یہ نیتن یاہو کا غزہ جنگ کے بعد پہلا امریکی دورہ ہے۔
نیتن یاہو 24 جولائی کوکانگریس کےمشترکہ اجلاس سےخطاب کریں گے،ان کی صدر جوبائیڈن سےبھی ملاقات متوقع ہے،تاہم اسرائیلی حکام نےملاقات کی تصدیق نہیں کی۔
ادھر ایوان نمائندگان کے اسپیکرمائیک جانسن نےخبردارکیا کہ جس رکن نےبھی نیتن یاہو کےخطاب میں خلل ڈالا اسے گرفتار کیا جاسکتاہے۔