وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہت کہ حادثاتی حکومتوں نےسیاستدانوں،ٹیکنوکریٹس کی نئی نسل کوجنم دیا ہے، یہ ہروقت کسی حادثےکےانتظارمیں شیروانی سلوا کےتیاربیٹھتےہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے لکھا کہ بلوں میں کیپیسٹی پیمنٹ کا مسئلہ ہے، 35.5روپےفی یونٹ کےبنیادی ٹیرف میں کیپیسٹی پیمنٹ تقریباً18روپےہے،بجلی کا زیادہ سے زیادہ استعمال فی یونٹ قیمت میں کمی لاسکتاہے۔
وزیردفاع نے اپنے جاری کئے گئے پیغام میں لکھا کہ ٹیکس چوری کی وجہ سےصارف تقریبا8روپےفی یونٹ ٹیکسز ادا کرتے ہیں، ٹیکس چوری بندہوجائےتوبلوں سے ٹیکسزکااضافی بوجھ ختم کیاجاسکتاہے۔
خواجہ آصف نے پاکستانی سیاسی منظر نامہ پر مزید لکھا کہ وطن عزیزکی سیاست نے75سال میں بےشمارحادثات کوجنم دیا،ان حادثات کےباعث غیرجمہوری سیٹ اپ بنتے رہے،حادثاتی حکومتوں نےسیاستدانوں،ٹیکنوکریٹس کی نئی نسل کوجنم دیا ہے،یہ ہروقت کسی حادثےکےانتظارمیں شیروانی سلوا کےتیاربیٹھتےہیں۔
آخری میں خواجہ آصف نےافتخارعارف کی نظم بارھواں کھلاڑی کےاشعاربھی شیئرکردیے۔