پشاور کے علاقے ارمڑ ارنڈوچوکی پر دہشت گردوں کے رات کی تاریکی میں اسنائپرگن کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
شہید سعید اللہ کی پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں سی سی پی او پشاور سمیت پولیس حکام اور شہید کے لواحقین نے شرکت کیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل سعید نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان دے کر شہادت کا اعلی رتبہ پایا۔ وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہید کانسٹیبل سعید کو سلام پیش کرتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخواپولیس کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے قوم متحد ہے، ہرسطح پرغیرمعمولی عزم کا اظہار کیا۔