تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ فروری 2024 تک الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے۔
سربراہ تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے کہا کہ ملک میں الیکشن ہوتے ہوئے نہیں دیکھ رہا، انتخابات فروری 2024 میں ہونگے، اگریہ معاملہ عدالت میں گیا تو مزید وقت لگے گا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ الیکشن مزید آگے جائی، ہماری نئی پارٹی ہے، ہمیں تیاری کیلیےوقت مل جائے گا۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں تباہی کی ذمہ دار پی ڈی ایم اور دیگر جماعتیں ہیں۔ اب یہ ایک بار پھر کہیں گی انہیں موقع دیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےپورے ملک کو ہپناٹائز کیا ہوا ہے مگرمیں لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی باتیں صرف ایک کہانی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نےسائفرلیک کرکےحلف کی خلاف وزری کی۔