ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اڑتالیس کنٹریکٹ افسران مستقل نہ ہوسکے، محکمے نےافسران کو دوبارہ پنجاب پبلک سروس کمیشن )پی پی ایس سی( کے ذریعے آنے کا مشورہ دے دیا
ذرائع کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی(پی آر اے) میں 2017 اور 2019 میں بھرتی ہونے والے افسران کا تعلق لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، رحیم یار خان سمیت پنجاب بھر سے ہے, جن کی مستقلی کی باری آئی تو محکمے نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق محکمے نے افسران کو پنجاب پبلک سروس کمیشن )پی پی ایس سی( کے ذریعے سے دوبارہ آنے کا مشورہ دیا ہے،کنٹریکٹ افسران کی سروس کاؤنٹ نہیں کی جارہی جبکہ زیادہ تر افسران زائد العمر ہونے کے باعث پی پی ایس سی کے زریعے دربارہ نوکری کی دوڑ سے باہر ہو جائیں گے۔
2017 اور 2019 میں بھرتی ہونے والے کنٹریکٹ افسران دل برداشتہ ہوکر وزیراعلیٰ پنجاب ، وزیر خزانہ پنجاب اور چیئرمین پی آر اے جو بھی خط لکھ چکے ہیں جس پر تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔
کنٹریکٹ پر بھرتی 48 افسران نے اپیل کی ہے کہ مستقلی کے لیے پنجاب ریونیو اتھارٹی ایسا طریقہ کار وضع کرے جس سے تمام کنٹریکٹ افسران کی مستقلی یقینی بنائی جاسکے۔