گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری نے آئی پی پیز کوایسٹ انڈیا کمپنی سے بڑے ڈاکو قرار دیتے ہوئے کہہ دیا کہ مہنگی بجلی ،ٹیکسز کی وجہ سے گجرات کی سو سے زائد فین انڈسٹریاں بند ہو چکیں ہیں ۔
صدر گجرات چیمبر چوہدری فراز احمد کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فین کے بعد پاٹری انڈسٹری ،فرنیچر انڈسٹری مکمل بند ہونے کو ہے 80فیصد فرنیچر ،25فیصد پاٹری کے کارخانے پہلے ہی بند ہو چکے ہیں ہم ہڑتال نہیں مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔
چوہدری فراز احمد کا کہنا تھا کہ بجلی قیمت کے ساتھ کپیسٹی چارجز کے نام پر لوٹ مار روکی جائے ملکی تقدیر کے فیصلے کرنے والے آئی پی پیز کی دہشتگردی بند کرائیں عوام کی امید کی کرن ختم ہو چکی آئی پی پیز مالکان ملک کے سب سے بڑے ڈکیت ہیں چالیس لوگوں کو فیض یاب کرنے کیلیے ملکی تقدیر سے نہ کھیلیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومتیں پاکستان کے اندر کاروبار کی سپورٹ ہی نہیں کر رہیں صنعتکار تاجر برادری نے اسی ظلم کے خلاف اب آواز اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے دلار ملزمالکان پہلے ہی ہڑتال پر ہیں اب فائز ملزمالکان نے بھی کل سے ہڑتال کرنیکا اعلان کردیاہے ہے حکمران سوچیں لیں حکومتیں ایسے چلتی ہیں۔