موسم برسات آنے کے ساتھ ڈینگی مچھر کی افزائش کا خطرہ بڑھ گیا۔
بارشوں کا موسم آتےہی قاتل ڈینگی مچھر کی افزائش کا سیزن بھی شروع ہو گیا۔رواں برس ضلع راولپنڈی میں اب تک 28 افراد اس جان لیوا مرض کا شکارہوئے، تاہم خوش قسمتی سےڈینگی بخار سےکسی شہری کی جان نہیں گئی۔
نئےسی ای او ہیلتھ راولپنڈی کےمطابق بارشوں کےبعد شہر اور چھاؤنی کے کچھ علاقے ڈینگی کے ریڈ زون بن رہے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت کےجڑواں شہر میں جہاں جہاں سےڈینگی لاروا برآمد ہو رہا ہے،ان جگہوں کو سربمہر کرنے اور مالکان کر جرمانوں کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزارایک سوبتیس مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کرلیاگیا۔ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے تمام لاروا موقع پرتلف کر دیئے۔