پشاور کے تھانہ یکہ توت کے علاقے رشید گڑھی میں فائرنگ سے4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق پشاور کے علاقے رشید گڑھی میں فائرنگ ہوئی، فائرنگ کا واقعہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے پر ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں فریقین نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف مضحکہ خیز مواد شیئر کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔