بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ سربین ادکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ کے درمیان علیحدگی کی تصدیق ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ کے درمیان علیحدگی کی خبریں کافی عرصہ سے زیر گردش تھیں تاہم، جوڑے کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جمعرات کی شام جاری کیے گئے ایک پیغام میں جوڑے نے اپنی علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ایک مشکل فیصلہ قرار دیا ہے۔
View this post on Instagram
نتاشا اسٹینکوویچ بدھ کو ممبئی سے اپنے بیٹے کے ہمراہ ہندوستان چھوڑ کر اپنے آبائی گھر سربیا چلی گئی تھیں جہاں پہنچ کر انہوں نے علیحدگی کی تصدیق کی اور اس حوالے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ ہم نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی ‘‘۔
نتاشا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کا اعلان کیا اور تصویر کے نوٹ میں انہوں نے لکھا کہ اس نے اور ہاردک نے چار سال ساتھ رہنے کے بعد باہمی طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے رشتہ برقرار رکھنے کی پوری کوشش کی۔
View this post on Instagram