بی سی سی آئی ( بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ) کی جانب سے دورہ سری لنکا کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا کے دوران 3 ٹی 20 اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جن کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ون ڈے کرکٹ ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت سوریا کمار یادیو کے سپرد کی گئی ہے۔
بی سی سی آئی کی جانب سے ویرات کوہلی کو ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ہیں جبکہ فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا کو آرام دیا گیا ہے۔
شبمن گل کو دونوں فارمیٹ کے لیے نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 27 جولائی کو ٹی ٹونٹی میچ سے ہو گا جبکہ ون ڈے سیریز دو اگست سے کھیلی جائے گی۔
ون ڈے سکواڈ : کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، رشبھ پنت، شریاس ائیر، شیوم دوبے۔ کلدیپ یادیو، محمد سراج، واشنگٹن سندر، ارشدیب سنگھ، ریان پاراگ، اکثر پٹیل، خلیل احمد ، ہرشیت رانا۔
ٹی 20 سکواڈ : کپتان سوریا کمار یادیو، شمبن گل، یشسوی جیسوال، رنکو سنگھ، ریان پراگ، رشبھ پنت، سنجو سیمسن، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکثر پٹیل، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، ارشدیب سنگھ، خلیل احمد اور محمد سراج۔