سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے معاملے پر پاکستان بار کونسل (پی بی سی) نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کو درست قرار دیا۔
اسلام آباد میں پاکستان بار کونسل کا ایڈہاک ججز کی حمایت میں جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان بارکونسل ارکان نےہی عارضی ججزکی درخواست کی تھی، چیف جسٹس پاکستان نےگزارش کومانتےہوئےایڈہاک ججزکیلئےکمیشن کااجلاس بلایا ہے۔
بار کونسل اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ میں سیاسی مقدمات کےباعث عام سائلین کےکیسزالتواکاشکارہیں،پاکستان بارکونسل نےالگ آئینی عدالت کے قیام کا مطالبہ بھی کردیا۔