قومی احتساب بیورو کو ایک 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں نئے شواہد مل گئے جس کی روشنی میں ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاونڈ سکینڈل کے نئے ضمنی ریفرنس کی منظوری کیلئے معاملہ نیب کے آئندہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نیب ٹیم تفتیش مکمل ہونے پر رپورٹ ہیڈ کواٹر کو بھیجے گی ، ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی احتساب عدالت سے اجازت لی جائے گی ۔